جنرل راحیل شریف


الواقعۃ شمارہ : 58 ، ربیع الاول 1438ھ

از قلم : ابو عمار سلیم

پاکستان کی افواج کا شمار مملکت کے تمام سرکاری اداروں میں سر فہرست رہا ہے۔ ماضی میں بھی اور موجودہ دور میں بھی، بیشتر مواقع پر فوج کے کردار سے پوری قوم نے اتفاق کیا اور اس پر اپنے مکمل بھروسے اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ہر مشکل گھڑی میں فوج نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر قوم کے مفاد اور حکومتی احکامات کو بجا لانے میں کسی کوتاہی کا ارتکاب نہیں کیا۔ پاکستانی اداروں کا تو یہ حال ہے کہ قوم ہر کام کے لیے فوج کی طرف دیکھتی ہے۔ پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements

ایم ایم عالم. پاکستانی قوم کا اصل ہیرو


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 12-13، جمادی الاول، جمادی الثانی 1434ھ/ مارچ، اپریل 2013

ابو محمد معتصم باللّٰہ

پاکستانی قوم کے اصل ہیرو تو ایئر کموڈور محمد محمود عالم  (Air Commodore Muhammad Mehmood Alam)تھے، جنہیں قوم نے کبھی اپنا ہیرو نہیں سمجھا، جسے کبھی میڈیا نے قوم کی شناخت نہیں بنایا ۔ ٹی وی پر وینا ملک کے پروگرام کرنے والے بے شرم اینکروں کو خیال تک نہ آیا کہ ایک پروگرام ایم ایم عالم پر بھی کر دیں ۔ ایم ایم عالم کی وفات بھی ہوگئی لیکن ایسا لگا کہ جیسے ہماری تاریخ کا ایک ورق ہوا اڑا کر لے گئی اور ہمیں خبر تک نہ ہوئی ۔ کاش گلوکاروں اور فنکاروں کو اپنا ہیرو سمجھنے والی قوم کبھی ایم ایم عالم کی عظمت کی بھی قدر کرتی ۔ پڑھنا جاری رکھیں