سفر سندھ : کچھ یادیں، کچھ باتیں – قسط : 1


الواقعۃ شمارہ: 74 – 75، رجب المرجب و شعبان 1439ھ

از قلم : محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

عرصہ سے خواہش تھی کہ دیار سندھ کے ایک علمی مرکز پیر جھنڈا (سعید آباد، ضلع مٹیاری) اور نواب شاہ سے متصل لکھمیر میں موجود قیمتی کتب خانے کی زیارت کی جائے۔ الحمد للہ اس تقریب کی سعادت بھی بالکل اچانک ترتیب پا گئی۔ ہمارے محترم دوست مولانا انور شاہ راشدی عرصہ دراز سے ہمارے منتظر تھے ہی دوسری طرف ہمارے رفیقِ خاص حافظ شاہد رفیق (گوجرانوالہ) نے بھی اطلاع دی کہ کو پڑھنا جاری رکھیں

مولانا محمد اسحاق بھٹی


الواقعۃ شمارہ 47 ربیع الثانی  1437ھ

از قلم : محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

بالآخر ایک طویل عرصے تک علمی دنیا کو اپنے قلم سے اسیر رکھنے والا  اور اگلوں کو پچھلوں کی داستاں سنانے والا ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا۔ وہ جس نے کبھی عظمتِ رفتہ کے نقوش قرطاس ابیض پر ثبت کیے۔ جس نے سلف کے کارواں اور خدام قرآن و حدیث کے قافلوں کی نشاندہی کی۔ جس نے محدثین کے دبستاں کو گلستاں بنانے کی سعی کی اور اپنی پوری زندگی ارجمندوں و خِرد مندوں کی بزم سجانے میں گزار دی۔ آخر کار اپنی گذران بھی گزر گیا۔

کو پڑھنا جاری رکھیں