مستشرقین اور تحقیقات اسلامی 2


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 11، ربیع الثانی 1433ھ/ فروری، مارچ 2013

از قلم : مولانا عبد القدوس ہاشمی

قسط 1 کے لئے کلک کریں

3 Mustashriqeen pdf

چارادوار

مستشرقین یورپ کی اسلامی تحقیقات کو ہم سہولتِ مطالعہ کے لیے چار ادوار میں تقسیم کرتے ہیں:

1۔ پہلا دور ابتدائے تاریخ اسلامی یعنی ساتویں صدی مسیحی یا گر یگوری سے لے کر پندرہویں صدی مسیحی یعنی بیداری یورپ تک۔

2۔ دوسرا دور پندرہویں صدی کی ابتداء سے اٹھارہویں صدی کے اختتام تک۔

3۔ تیسرا دور انیسویں صدی کی ابتداء سے بیسویں صدی کی پہلی چوتھائی کے ختم یعنی 1925ء تک۔

4۔ چو تھا دور 1926ء سے آج تک۔

کو پڑھنا جاری رکھیں

مستشرقین اور تحقیقات اسلامی قسط 1


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 10 ربیع الاول 1433ھ/  جنوری، فروری 2013

از قلم: مولانا عبد القدوس ہاشمی

3 مستشرقین اور تحقیقات اسلامی PDF Download

نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم

یہ عالم حوادث و واقعات سے پُرہے۔ ہر صبح کچھ نہ کچھ حوادث اپنے ساتھ لا تی ہے اور ہر روز کو ئی نہ کوئی واقعہ ہو تا ہی رہتا ہے۔ ان ہی حوادث و و اقعات کی ترتیب، ان کے اسباب و علل کی تلاش اور ان کے اثرات و نتائج کی نشاندہی کو تاریخ کے نام سے تعبیر کیا جا تا ہے۔ علم تاریخ نام ہے فطرت کے قوانین تکوین یعنی سنة اللہ فی الارض کی شناخت اور اس کے بیان کا۔ ایک مورخ یہ بیان کرتا ہے کہ کونسا واقعہ پیش آیا۔ کب اور کہاں پیش آیا۔ اس کے اسباب کیا تھے اور اس کے اثرات و نتائج کیا پیدا ہوئے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں