غامدی صاحب کا جوابی بیانیہ : دستور پاکستان اور قادیانیت


الواقعۃ شمارہ 48 - 49 جمادی الاول و جمادی الثانی 1437ھ

از قلم : شکیل عثمانی

حال ہی میں وطنِ عزیز کے ممتاز دانش ور، جناب جاوید احمد غامدی کا ایک مضمون "اسلامی ریاست : ایک جوابی بیانیہ” ان کے ماہنامہ "اشراق” لاہور اور چند دوسرے رسائل اور جرائد میں شائع ہوا ہے۔ موضوع کی اہمیت اور اپنے سنجیدہ اور علمی اندازِ بیان کے سبب یہ مضمون گہرے غور و فکر کا متقاضی ہے۔ اس لیے بھی کہ یہ ملک میں جاری اسلام اور سیکولر ازم کی اُس کشمکش کی عکاسی کرتا ہے، جس کے دور رس نتائج ہوں گے۔ ذیل کی سطور میں مضمون کے صرف چند نکات کا اختصار سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

نبوی عظمتوں کی تلاش. اداریہ


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ8 ، 9  محرم، صفر 1433ھ/  نومبر ، دسمبر 2012

محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

نبوی عظمتوں کی تلاش

(اداریہ)

تخلیقِ کائناتِ عالم کے ساتھ ہی اللہ ربّ العزت نے سلسلۂ ہدایت و رہبری کا آغاز بھی فرمادیا ۔ چنانچہ انبیاء و رسل کی بعثت ہوئی جنہوں نے انسانیت کے ظلمت کدے کو الہام و وحی کی روشنی سے منوّر کیا اور افرادِ انسانیت پر ہدایت و ضلالت کی راہیں واضح کردیں ۔ جب ہم سلسلۂ تنزیلِ وحی اور بعثتِ انبیاء و رسل کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ جب جب انسانیت تاریکی و معصیت کے قعرِ مذلّت میں جا گری تو انہیں ذلّت آمیز پستی سے عزت آمیز بلندی کا سفر طے کرانے کے لیے انبیائے کرام علیہم السلام کے مقدس افراد کا نزول ہوا ۔ تاریخِ انسانیت میں ایسا مقام بھی آیا کہ جب ایک ہی وقت میں ایک سے زائد انبیاء و رسل مبعوث فرمائے گئے ۔