الواقعۃ شمارہ 46 ربیع الاول 1437ھ
از قلم : ابو الحسن
اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیفہ فی الارض کو تعقل، تفکر اور تفقہ کی صلاحیتیں عطا فرمائیں۔ ان نعمتوں کی قدر دانی کرنے والوں کو قوم یومنون ، قوم الصالحین ، قوم یعدلون قرار دیا۔ قوم نوح کے لوگوں کو جو اپنے پیغمبر کی جگہ سرکش ظالم حکمرانوں کی پیروی کرتے تھے قوماً عمین قرار دیا۔ فرمایا : وَأَغۡرَقۡنَا ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بَِٔايَٰتِنَآۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمًا عَمِينَ ٦٤ ( الاعراف : 64 ) اور کافروں کے لیے عموماً فرمایا :
وَنَطۡبَعُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَسۡمَعُونَ ( الاعراف : 100 )