اسلامی جمہوریہ پاکستان کی شکست و ریخت کا صیہونی پلان اور اس کی تکمیل


الواقعۃ شمارہ 47 ربیع الثانی  1437ھ

از قلم : پروفیسر حبیب الحق ندوی

” فلسطین اور بین الاقوامی سیاسیات ” پروفیسر حبیب الحق ندوی مرحوم کی ایک انتہائی گراں قدر محققانہ تصنیف ہے۔ یہ کتاب 1976ء میں کراچی سے طبع ہوئی تھی۔ ذیل کا مضمون اسی کتاب سے ماخوذ ہے۔ امید ہے قارئین ” الواقعۃ ” کے لیے اس کی طباعت نَو مفید ثابت ہوگی۔ ( ادارہ )

*…*…*…*…*

بین الاقوامی سازشوں نے دسمبر 1971ء میں دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست کو بزور قوت دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا اور اقوام متحدہ ، جو در حقیقت نیتشے کے فلسفہ قوت کا مظہر ہے ، پاکستانی شکست و ریخت کا تماشہ دیکھتا رہا ۔[1] اقوام متحدہ پر صیہونی کنٹرول اور سامراج کے ساتھ اس کا گٹھ جوڑ اظہر من الشمس ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

مسئلہ فلسطین کی نظریاتی بنیادیں


شوال 1434ھ/ اگست 2013، شمارہ  17

مسئلہ فلسطین کی نظریاتی بنیادیں

سوشل میڈیا کی شر انگیز حقیقت, والدین اورنوجوانانِ ملّت کے لیے لمحہ فکریہ


سوشل میڈیا کی شر انگیز حقیقت

والدین اورنوجوانانِ ملّت کے لیے لمحہ فکریہ

محمد عالمگیر ( سڈنی ، سٹریلیا )

ترجمہ :ابو عمار سلیم

حالہی میں آسٹریلیا (Australia) کے انگریزی روزنامہ  The Sydney Morning Herald میں ایک خاتون کی انتہائی دکھ بھری داستان شائع ہوئی کہ اس کو مرد حضرات کس طرح میل اور فون کے علاوہ بہ نفس نفیس اس کے گھر کے دروازے تک آکر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں کیونکہ گندی ذہنیت رکھنے والے کسی شخص نے ایک My Space نامی ویب سائٹ پر اس کا اشتہار چلایا تھا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ کی خبر جو ایک اور گھٹیا  ویب سائٹ Face Book  کے بارے میں تھی شام کی خبروں میں ٹیلی ویژن پرنشر ہوئی۔خبروں کی تفصیل میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ بلیک میلنگ کے اس گھناؤنے جرم میں امریکہ (USA) اور آسٹریلیا کے ہزاروں بدمعاش اور غنڈے ملوث ہیں مگر سوائے معدودے چند کے پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اخبار نے اس واقعہ کی تفصیل دیتے ہوئے یہ بتایا کہ اس عورت کے چہرے کی تصویر اور شخصیت کی تفصیل فیس بک سے اٹھائی گئی تھی اور My Space  پر چپکائی گئی تھی۔ کو پڑھنا جاری رکھیں