سفر سندھ : کچھ یادیں، کچھ باتیں – قسط : 1


الواقعۃ شمارہ: 74 – 75، رجب المرجب و شعبان 1439ھ

از قلم : محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

عرصہ سے خواہش تھی کہ دیار سندھ کے ایک علمی مرکز پیر جھنڈا (سعید آباد، ضلع مٹیاری) اور نواب شاہ سے متصل لکھمیر میں موجود قیمتی کتب خانے کی زیارت کی جائے۔ الحمد للہ اس تقریب کی سعادت بھی بالکل اچانک ترتیب پا گئی۔ ہمارے محترم دوست مولانا انور شاہ راشدی عرصہ دراز سے ہمارے منتظر تھے ہی دوسری طرف ہمارے رفیقِ خاص حافظ شاہد رفیق (گوجرانوالہ) نے بھی اطلاع دی کہ کو پڑھنا جاری رکھیں

فہرس المخطوطات المکتبة العالیة العلمیة۔ نیو سعید آباد ضلع مٹیاری کے ایک بیش قیمت علمی خزینے کی فہرست


جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 14، رجب المرجب 1434ھ/ مئی، جون 2013
فہرس المخطوطات المکتبة العالیة العلمیة
نیو
سعید آباد ضلع مٹیاری کے ایک بیش قیمت علمی خزینے کی فہرست
(قسط 1)

مولانا انور شاہ راشدی

ماہ اپریل میں نیو سعید آباد ضلع مٹیاری جانا ہوا ۔ اس موقع پر وہاں کے دو اہم کتب خانوں ( کتب خانہ سیّد محب اللّٰہ شاہ راشدی و کتب خانہ سیّد بدیع الدین شاہ راشدی ) کی زیارت کا موقع بھی ملا ۔ دورانِ ملاقات اوّل الذکر کتب خانے کے مہتمم مولانا قاسم شاہ راشدی کے صاحبزادے مولانا انور شاہ راشدی نے اپنے کتب خانے کے مخطوطات کی فہرست عنایت کی جوانہوں نے مرتب کی تھی ۔ اس علمی خزینے کی اہمیت کے پیشِ نظر اس فہرست کی” الواقعة” میں اشاعت کی جا رہی ہے ۔ (مدیر )
١- الاجرفی الھجر للحافظ السیوطی ۔
٢ – الا حادیث الطوال للا مام الحسن احمد بن خلال ، الفن الحدیث ۔
٣ – جزء فی اربعین حدیثا المقلب بسلسلة الابریز و الا کسیر العزیز ٢ دلائل التفصیل ٣ رسالة فی الجمعة للاما م طبرانی ۔
٤ – الاحکام الکبریٰ للامام الاشبیلی ، اجزاء : ٢ ، الفن الحدیث ۔
٥ – احکام لسیاق ما لسیدنا ومولانا محمد افضل الصلاة والسلا م من الایات البینات و المعجزات الباھرات و الاعلام للاما م ابن القطان ، الفن الحدیث ۔ کو پڑھنا جاری رکھیں