عبرت زلزلہ


الواقعۃ شمارہ : 92 – 93، محرم الحرام و صفر المظفر 1441ھ

از قلم : علامہ تمنا عمادی

زلزلے زمین پر اللہ رب العزت کے غیض و غضب کی علامت ہیں۔ گزشتہ دنوں 26 ستمبر کو آزاد کشمیر اور پاکستان کے بعض علاقوں میں 5.6 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ آیا۔ اس زلزلے سے مذکورہ علاقوں میں کافی خوف و ہراس پیدا ہوا۔ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین زلزلہ 8 اکتوبر 2005ء کو خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں آیا۔ جس کی شدت 7.6 ریکٹر اسکیل محسوس کی گئی۔ جس میں 75 ہزار سے زائد افراد طعمہ اجل ہوئے اور سوا لاکھ سے زیادہ زخمی۔ 2005ء سے قبل پاکستان کی تاریخ میں کل تین زلزلے کو پڑھنا جاری رکھیں

جدید ٹیکنالوجی: مسیح الدجال کی خدمت میں


الواقعۃ شمارہ: 82 – 85، ربیع الاول تا جمادی الثانی 1440ھ

اشاعت خاص : فتنہ دجالیت

از قلم : ابو عمار سلیم

کرہ ارض پر بسنے والے تمام انسانوں کی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ نے ایک آزمائش اور امتحان کے لیے بنایا ہے۔ بلکہ یوں کہیں کہ جب اللہ نے آدم علیہ السلام کی تخلیق کا ارادہ کیا تھا تو فرشتوں کو یہ خبر دی تھی کہ میں زمین پر اپنا خلیفہ اور نائب بناؤں گا۔ یقیناً اللہ رب العزت نے جو تمام حاضر اور غائب کا علم رکھنے والا ہے اور بہترین پلان بنا نے والا ہے، اپنے نائب اور خلیفہ کی آزمائش کا بھی بندوبست کر رکھا ہو گا۔ اور اس آزمائش کا بنیادی مقصد اس بات کو پڑھنا جاری رکھیں

کیوں، اور لا دینیت کی بے بسی


الواقعۃ شمارہ : 78  – 79 ذیقعد و ذی الحجہ 1439ھ

از قلم : مجیب الحق حقی، کراچی

اللہ کو ماننا ایک ڈسپلن کو قبول کرنا ہوتا ہے۔
اگر کوئی نہ ماننا چاہے تو نہ مانے۔۔۔ مگر، جو اللہ کو نہیں مانتا وہ یہ بتا دے کہ:
کائنات کیوں بنی ؟
زندگی کا ظہور کیوں ہوا ؟ کو پڑھنا جاری رکھیں

اصنام – قسط 1


الواقعۃ شمارہ 46 ربیع الاول 1437ھ

از قلم : کلیم الدین احمد

کلیم الدین احمد ( 1908ء – 1983ء ) اردو و انگریزی کے مشہور ادیب ، شاعر و نقاد تھے۔ وہ صادق پور پٹنہ کے ممتاز مجاہد خانوادے سے تعلق رکھتے تھے۔ اصناف شعر و ادب سے متعلق ان کی متعدد کتابیں ہیں۔ 1981ء میں بھارتی حکومت نے انہیں ادب کے لیے بہترین خدمات انجام دینے پر ” پدم شری ” اعزاز سے بھی نوازا۔ ” اصنام ” ان کی توحیدی مزاج کی حامل ایک گراں قدر تحریر ہے ، اصل تحریر انگریزی میں ہے ، اس کا اردو ترجمہ جناب محمد عطاء اللہ خان نے کیا جو نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد سے 1992ء میں منظر شہود پر آیا۔ اس کی افادیت کے پیش نظر قارئین الواقعۃ کے لیے یہ کتابچہ قسط وار شائع کیا جا رہا ہے۔ مطبوعہ نسخے میں قرآنی آیات درج نہیں تھے صرف ترجمے پر اکتفا کیا گیا تھا تاہم ادارہ الواقعۃ نے قرآنی آیات کا اندراج بھی کر دیا ہے۔ ( ادارہ )

٭  ٭  ٭  ٭  ٭ کو پڑھنا جاری رکھیں

اسلامی سائنسی فکر اور پیغمبر انقلاب


محرم و صفر 1436ھ

نومبر، دسمبر 2014ء شمارہ 32 اور 33

سیرت اور عصر حاضر

اسلامی سائنسی فکر اور پیغمبر انقلاب

پروفیسر عبد العظیم جانباز (سیالکوٹ)

05 islam ki siasi fikr title کو پڑھنا جاری رکھیں

سائنس اور فلسفہ کی ترقی میں قرآنِ کریم کا حصہ


جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 12-13، جمادی الاول، جمادی الثانی 1434ھ/ مارچ، اپریل 2013

مولانا محمد حنیف ندوی

اسلام کی اثر آفرینیوں کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ اس نے جہاں توحید کے اسرار فاش کیے ہیں۔ عظمت انسانی کا پرچم لہرایا ہے، اخلاق و سیر کے گوشوں کو پاکیزگی عطا کی ہے، جہاں دلوں میں محبت الہٰی کی شمعوں کو روشن کیا ہے اور ایسے پا کیزہ اور ایسے اونچے معاشرہ کی تخلیق کی ہے کہ جس کی نظیر پیش کرنے سے تاریخ عالم قاصر ہے۔ وہاں مذاہب عالم پر اس کا سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس نے فکر و تعمق کے دواعی کواکسا یا ہے، عقل و خرد کے اجالوں کو عام کیا ہے اور دنیا کے تیرہ و تاریک افق پر استدالال و استنباط کے نئے نئے آفتاب ابھارے ہیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں