مجلہ "الواقعۃ” شعبان المعظم 1434ھ/ جون، جولائ2013، شمارہ 15
(دعوت یا تباہی (قسط 2 آخری
دعوت یا تباہی. قسط 1 کے لئے یہاں کلک کریں
ڈاکٹر ذاکر نائیک
تسہیل و حواشی :محمدثاقب صدیقی
ہم دعوة کیسے دیں ؟
اللہ تعالیٰ آپ کو سکھاتے ہیں کہ کس طرح سے دعوة پہنچانی ہے؟ اللہ تعالیٰ آسان طریقہ بتاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں سورة آلِ عمران الآیة :٦٤ میں ارشاد فرماتے ہیں:
(قل ياهل الکتب)"کہو اہلِ کتاب ( یہود و نصاریٰ ) سے”(تعالوا الى کلمة سواء بيننا و بينکم )"ہم آپس میں اس چیز کے اوپر ، جو چیز آپ میں اور ہم میں مشترک ہے ۔”(الا نعبد الا الله)"کہ ہم ایک اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کی عبادت کریں”۔(و لا نشرک به شيا)"اور ہم کسی اَور کو اللہ کے ساتھ شریک نہیں کریں”۔(و لا يتخذ بعضنا بعضا اربابا من دون الله)"ہم آپس میں کسی کو معبود نہیں بنائیں اللہ کے علاوہ”(فان تولوا فقولوا اشهدوا بانا مسلمون)"اور اگر تم اس بات کو نہیں مانتے تو کہ دو کہ گواہ رہو ہم تو مسلمان ہیں”۔