عصرِ دجالیّت کے تین طاغوت سورة الکہف کی روشنی میں۔ اداریہ


مجلہ "الواقعۃ” شعبان المعظم 1434ھ/ جون، جولائ2013، شمارہ  15

(اداریہ)

عصرِ دجالیّت کے تین طاغوت

سورة الکہف کی روشنی میں

Three devils of contemporary  in the light of Surat ul Kahaf (The Cave)

    محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

سورة الکہف کا تعلق دجال اور دجالیت سے بہت گہرا ہے ۔ نبی کریم  صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم  نے اس سورہ مبارکہ کو اگر عصرِ دجالیت سے ایک نسبت خاص دی ہے تو وہ بلا وجہ نہیں ۔ لازم ہے کہ اس سورت کا مطالعہ نبی کریم  صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کے انوارِ نبوت کی روشنی میں کیا جائے ۔ دجال ایک فرد بھی ہے اور ایک نظام بھی ۔ سورة الکہف میں اس نظام کے اجزائے ترکیبی کے مظاہر دیکھے جا سکتے ہیں ۔ وہ نظر چاہیئے جو تعلیماتِ الہامی کی گہرائیوں میں اتر سکے ۔ سورة الکہف میں ہمیں تین طرح کے شرک کا ذکر ملتا ہے ۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

نکسنیات سے دجالیت تک۔ ایک تحقیقی و تنقیدی اضافہ


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 10 ربیع الاول 1433ھ/جنوری، فروری 2013

 نکسنیات سے دجالیت تک۔ ایک تحقیقی و تنقیدی اضافہ

از قلم: محمّد احمد

PDF Download نکسنیات سے دجالیت تک۔ ایک تحقیقی و تنقیدی اضافہ

1۔ کرہ ارض پر بسنے والے دو گروہِ جن و انس اپنے ایمان اور عمل کے جواب دہ ہیں۔ ہر مسلمان بھائی سورہ رحمان میں بار بار بیان کی گئی آیت مبارکہ:” تو (اے جنو اور انسانو ) تم اپنے پر ورگار کی کس کس نعمت کو جھٹلائو گے؟” سے بخوبی واقف ہو گا۔ ہمیں نہ صرف اپنے انفرادی اعمال کی نگہداشت کر نی ہے۔ بلکہ اجتماعی امور میں بھی اپنا حصہ ڈالنا ہو گا تا کہ دنیا میں اچھی زندگی (حیات طیبہ …النحل 97 ) کے ساتھ آخرت میں حق کی ترازو میں پلڑا بھاری ہو سکے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں