ارض پاک و ہند میں اصحاب رسول ﷺ کی آمد


الواقعۃ شمارہ : 88 – 89، رمضان المبارک و شوال المکرم 1440ھ

از قلم : محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

ارضِ پاک و ہند میں رسول اللہ ﷺ کی دعوتِ اسلام و توحید کا چرچا خود عہد رسالت ہی میں ہو چکا تھا۔ تاہم پہلے پہل اصحابِ رسول ہی کے مبارک قدموں سے یہاں اسلام کی فاتحانہ آمد ہوئی۔ اصحابِ رسول کی یہاں فاتحانہ آمد کا آغاز رسول اللہ ﷺ کی وفات سے صرف 4 سال بعد 15ھ میں بعہدِ فاروقی ہوا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

خروج دجال کا مقام


نور حدیث    بسلسلۂ نادر احادیث فتن

جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ8 ، 9  محرم، صفر 1433ھ/  نومبر ، دسمبر 2012

خروج دجال کا مقام از محمد تنزیل الصدیقی الحسینی PDF DOWNLOAD

 محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

 حدیث : عن ابی بکر الصدیق قال : حدثنا رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قال : ” الدجال یخرج من ارض بالمشرق یقال لہا خراسان یتبعہ اقوام کأنّ وجہوہم المجان المطرقة ۔”

ترجمہ : سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں کہ ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان فرمایا کہ : ” دجال ارضِ مشرق سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے ۔قومیں اس کی پیروی کریں گی جن کے چہرے تہہ بہ تہہ ڈھالوں کی طرح ہونگے ۔” کو پڑھنا جاری رکھیں