بیت المال کا اسلامی تصور


الواقعۃ شمارہ 56، محرم الحرام 1438ھ

از قلم : ابو نصر فاروق ، پٹنہ

جب کسی امت پر زوال طاری ہوتا ہے تب عقیدہ و ایمان اور عمل خیر و شر کے تعلق سے اس کے اساسی تصورات خلط ملط ہو جاتے ہیں اور زندگی صراط مستقیم سے محروم ہو کر جہالت کی گمراہیوں میں بھٹکنے لگتی ہے۔ ایک قادر مطلق حاکم اعلیٰ کے ہوتے ہوئے بھی اس کے ہونے کا یقینی تصور ذہنو ں سے اوجھل ہو جاتاہے اور قدم قدم پر اس سے بغاوت ہونے لگتی ہے اور جس حاکم کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے اس کو حاکم جابر سمجھتے ہوئے تقویٰ اور خشیت کے ساتھ اس کی تابع داری ہونے لگتی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

جود و سخا کا پیکر عظیم — خلیفہ ثالث حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ


الواقعۃ شمارہ 55 ذی الحجہ 1437ھ

اشاعت خاص : سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

از قلم : ابو عمار سلیم

اللہ رب العزت نے اپنی زمین کو بنایا اور اسے اپنی بہترین تخلیق یعنی انسان کے سپرد کردیا اور اس پر اسے اپنا نائب بنا کر اتار دیا۔اللہ نے جو تمام علوم کا منبع اور جاننے والا ہے، اپنی خلقت عظیم ،انسان کو خود اپنے علم کا جتنا حصہ چاہا عطا کر دیا۔اور یہ علم حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بذات خود بغیر کسی واسطہ کے عطا کیا۔اور اسی علم کی بدولت انسان تمام فرشتو ں کا مسجود بنا اور اللہ کے دربار میں شرف حاصل کیا۔ جب انسان زمین پر اتارا گیا تو اس نے اللہ کے ودیعت کردہ کو پڑھنا جاری رکھیں