کامیابی و ناکامی کا پیمانہ، سورة العصر کی روشنی میں


13 Kamyabi wa Nakami ka paimana pdf
جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 11، ربیع الثانی 1433ھ/ فروری، مارچ 2013

محمد اسماعیل شیرازی

( وَ الْعَصْرِ ۔ ِنَّ الِْنسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ ۔ ِلَّا الَّذِیْنَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ )
” قسم ہے زمانہ کی بے شک انسان خسارہ میں ہے ماسوا ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور عمل صالح کرتے رہے اور آپس میں حق اور صبر کی تلقین کرتے رہے ۔ ”
کو پڑھنا جاری رکھیں

Das Kapital


جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 11، ربیع الثانی 1433ھ/ فروری، مارچ 2013

 ایم ابراہیم خاں

12 Das Kapital pdf

جن کتابوں نے تاریخ کے دھارے کا رخ موڑنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ان میں Das Kapital بھی نمایاں ہے۔ کارل مارکس نے جرمن میں Das Kapital لکھی تو معیشت اور سیاست سے متعلق علمی حلقوں میں تہلکہ مچ گیا۔ اور جب اس کا ترجمہ انگریزی اور دیگر زبانوں میں کیا گیا تو گویا انقلاب برپا ہوگیا۔ 1867 میں شائع ہونے والی اس کتاب میں سرمایہ دارانہ نظام کا ناقدانہ جائزہ لیا گیا ہے۔ مارکس کی زندگی میں اس کتاب کی پہلی جلد شائع ہوئی تھی۔ دوسری اور تیسری جلد کا مواد تیار تھا۔ مارکس کے دوست فریڈرک اینجلز نے 1885 اور  1894میں دوسری اور تیسری جلد شائع کی۔ چوتھی جلد کارل کوٹسکی نے 1905-1910 میں شائع کی۔ کارل مارکس نے اس بات کو تصریحا بیان کیا ہے کہ کس طور سرمایہ دارانہ نظام میں معاشی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور کس طرح اہل سرمایہ معاشرے کے دیگر تمام طبقات کا استحصال کرتے ہیں۔
داس کیپٹال کا بنیادی تصور کو پڑھنا جاری رکھیں

مستشرقین اور تحقیقات اسلامی 2


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 11، ربیع الثانی 1433ھ/ فروری، مارچ 2013

از قلم : مولانا عبد القدوس ہاشمی

قسط 1 کے لئے کلک کریں

3 Mustashriqeen pdf

چارادوار

مستشرقین یورپ کی اسلامی تحقیقات کو ہم سہولتِ مطالعہ کے لیے چار ادوار میں تقسیم کرتے ہیں:

1۔ پہلا دور ابتدائے تاریخ اسلامی یعنی ساتویں صدی مسیحی یا گر یگوری سے لے کر پندرہویں صدی مسیحی یعنی بیداری یورپ تک۔

2۔ دوسرا دور پندرہویں صدی کی ابتداء سے اٹھارہویں صدی کے اختتام تک۔

3۔ تیسرا دور انیسویں صدی کی ابتداء سے بیسویں صدی کی پہلی چوتھائی کے ختم یعنی 1925ء تک۔

4۔ چو تھا دور 1926ء سے آج تک۔

کو پڑھنا جاری رکھیں

نبوی منہج کی تلاش۔ اداریہ


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 11 ربیع الثانی 1434ھ/ فروری، مارچ 2013

نبوی منہج کی تلاش (اداریہ)

محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
0 Nabwi Manhaj PDF PDF Download

اللہ تعالیٰ نے دینِ ہدایت کو بذریعہ "کتابِ ہدایت” دنیا پر پیش کیا۔ جس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ کتاب جس طرح عرب کے ایک بدو کو مطمئن کرتی ہے اسی طرح علم و فضل کے گہواروں میں پرورش پانے والے ایک فلسفی مزاج عالم کو بھی تیّقن کی دولت سے ہمکنار کرتی ہے۔ صدیاں گزر گئیں مگر اس کتاب کے اسرار و رموز اور عجائب و لطائف کی عقدہ کشائی جاری ہے۔ الہامی علم کی یہی حیرت انگیز تاثیر تھی جس نے خواص اور عوام دونوں کو یکساں طور پر متاثر کیا۔ "سلسلۂ ہدایت و رہبری” جس طرح خواص کے لیے آسان ہے اسی طرح عوام الناس کے لیے بھی۔ مگر قرآنِ کریم نے خواص ہوں یا عوام، کسبِ ہدایت کے لیے "تقویٰ” کو شرطِ لازم قرار دیا ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں