مشاہیر علوی


الواقعۃ شمارہ : 76 – 77 رمضان المبارک و شوال المکرم 1439ھ

اشاعت خاص : سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ

از قلم : محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی اولاد و احفاد کا تذکرہ

امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے مختلف اوقات میں کئی شادیاں کیں اور ان کے علاوہ ان کی کئی باندیاں بھی تھیں۔ خلفائے راشدین میں سب سے کثیر الاولاد سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ہی ہیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور خلفائے ثلاثہ رضی اللہ عنہم رحماء بینھم کی عملی تفسیر


الواقعۃ شمارہ : 76 – 77 رمضان المبارک و شوال المکرم 1439ھ

اشاعت خاص : سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ

از قلم : عبد المنان شورش، ڈیرہ غازی خان

نبی رحمت ﷺ کا وجود مسعود اس امت کے لیے سراپائے رحمت اس حد تک تھا کہ اگر کسی نے بحالت اسلام چہرہ پر انوار کا دیدار کر لیا تو ابد الآباد کے لیے جہنم سے چھٹکارا پا گیا۔ آپ ﷺ کے دو ر میں اہل اسلام انسانیت کا عروج اس بات کو سمجھتے تھے کہ جس نے شرفِ صحبتِ رسول پا لیا گویا اس نے دنیا و ما فیھا کا کل متاع خیر حاصل کر لیا ہے۔ یہ معیار عربی، عجمی، گورے کالے، مرد و زن تمام کے لیے یکساں تھا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

یک نظر بر فتوحات عہدِ فاروقی


الواقعۃ شمارہ 44 – 45 محرم و صفر 1437ھ

اشاعت خاص : سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ

از قلم : مولانا عبد الرحیم اظہر ڈیروی

نام و نسب

آپ کا نام عمر ، کنیت ابو حفص اور لقب فاروق تھا۔ الامام الحافظ المحدث ابو عمر یوسف بن عبد اللہ بن محمد  بن عبد البر بن عاصم النمری القرطبی المالکی نے آپ کا نسب اس طرح بیان کیا ہے :

عمر بن الخطاب بن نفیل بن عبد العُزیٰ بن رباح بن عبد اللہ بن قُرط بن رزاح بن عدی بن کعب القرشی العدوی ابو حفص ، اُمّہ حَنتَمۃ بنت ھاشم بن المغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم۔[1]

کو پڑھنا جاری رکھیں