جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 11، ربیع الثانی 1433ھ/ فروری، مارچ 2013
ابو عمار محمد سلیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کی محبت کے تقاضے اور ہمارا رویہ
جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 10 ربیع الاول 1433ھ/ جنوری، فروری 2013
از قلم: ابو عمار محمد سلیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کی محبت کے تقاضے اور ہمارا رویہ۔ PDF Download
الحمد للہ کہ ہم اور آپ مسلمان ہیں۔ اللہ کو ایک مانتے ہیں اور اس کے آخری رسول فخر موجودات سید المرسلین خاتم النبین حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم فداہ امی و ابی کے امتی ہیں۔ میں اس وقت جن لوگوں سے مخاطب ہوں یہ تمام حضرات وہ ہیں جو پیدائشی مسلمان ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کی مہربانی اور عنایات کے تحت ہم نے ایک مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولی اور بغیر کسی تردد اور تحقیق و جستجو کے مسلمان اور مومن بن گئے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں
قرآن اور پانی
جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ8 ، 9 محرم، صفر 1433ھ/ نومبر ، دسمبر 2012
تبصرہ کتب 8،9
قرآن اور پانی
مؤلف : محمد شعیب قادری
اشاعت : جولائی ٢٠١١ء
ناشر : بزم حجاز، جامعہ وقاریہ ٹرسٹ، کوثر نیازی کالونی، نارتھ ناظم آباد، کراچی
مبصر : ابو عمار سلیم
مصنف کتاب جناب محمد شعیب قادری صاحب نے قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے استفادہ کرتے ہوئے ایک بہت ہی اہم اور حساس موضوع پر ایک قابل قدر مضمون ترتیب دیا ہے۔ پانی ہمیشہ سے انسانی زندگی کے لیے ایک انتہائی اہم اور حیات کے برقرار رکھنے اور اس کی نشو نما کے لیے جزو لا ینفک عنصر کی طرح ضروری رہا ہے۔ جب قرآن مجید نے یہ اعلان کردیا کہ ہر زندہ چیز جو تم دیکھتے ہو اللہ نے پانی سے ہی تخلیق کی ہے تو پھر پانی کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہوگیا۔ پانی انسان کے لیے اتنا اہم رہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ تہذیب انسانی ہمیشہ پانی کے ذخائر کے قریب ہی رہ کر پھلی پھولی ہے۔ دریائے دجلہ و فرات، نیل و آمو ، امیزن اور ڈینوب یا پھر ہمارا دریائے سندھ سب نے انسانی تاریخ اور تہذیب و تمدن پرگہرے نقوش چھوڑے ہیں ۔ تہذیبیں وہیں پروان چڑھیں جہاں پانی وافر مقدار میں موجود رہا۔