جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 14، رجب المرجب 1434ھ/ مئی، جون 2013
طلبِ استعانت کا قرآنی تصور
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
استعانت کیا ہے ؟
“استعانت” عربی زبان کا لفظ ہے ، “ عون “ سے ماخوذ ہے ، جس کے معنی ہیں : مدد و اعانت ۔ تاہم استعانت و معاونت میں فرق ہے ۔ استعانت کے معنی ہیں :
“اپنی پیش آمدہ مصائب و بلا پر کامل یقین کے ساتھ کسی سے مدد چاہنا ۔ “
“
آخرت کی بھلائی چاہنا یا وہ امور جو حس و ادارک سے بالا تر ہیں ان میں کسی سے مدد
چاہنا ۔ “
امام بغوی فرماتے ہیں :
“ علی ما یستقبلکم من أنواع البلاء و قیل:
علی طلب الآخرة ۔” (معالم التنزیل، للامام البغوی المتوفی