علمی خزینوں کی جستجو میں – قسط 1


الواقعۃ شمارہ : 64-65، رمضان المبارک و شوال المکرم 1438ھ

از قلم : محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

سالِ رواں مجھے پنجاب کے کئی شہروں میں علمی خزینوں کی جستجو میں نکلنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ گو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پنجاب جا چکا ہوں مگر سفر چند شہروں تک محدود رہا لیکن اس بار "‘محدودیت”کی ساری حدیں توڑ دیں۔ سفر اور مسلسل سفر رہا۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سمبڑیال (سیالکوٹ)، مری، اسلام آباد، فیصل آباد، ماموں کانجن، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، شجاع آباد اور جلال پور پیروالہ جانے کا اتفاق رہا۔ الحمد للہ سفر کی مشقت برداشت کی تو انعاماتِ الٰہی کا غیر معمولی فضل بھی ہوا۔ قیمتی اور نادر ذخیرئہ کتب کو دیکھنے کی سعادت ملی۔ متعدد اشخاص سے ملنا اور کئی علمی اداروں میں جانے کا کو پڑھنا جاری رکھیں

علم کے نام پر بے علمی کی باتیں


الواقعۃ شمارہ : 64-65، رمضان المبارک و شوال المکرم 1438ھ

از قلم : ابو نصر فاروق

الرَّحْمَنُ (۱) عَلَّمَ الْقُرْآنَ (۲) خَلَقَ الْاِنسَانَ (۳) عَلَّمَہُ الْبَیَانَ (۴) (الرحمن: ۱-۴)
"رحمن نے قرآن کی تعلیم دی۔ اُس نے انسان کو پیدا کیا اور اُسے بولنا سکھایا۔”
اقْرَأْ وَرَبُّکَ الْأَکْرَمُ (۳) الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (۴) عَلَّمَ الْاِنسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ(۵)(العلق : ۳-۵)
"‘پڑھو اور تمہارا ر ب بڑا کریم ہے، جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا۔انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا۔”
اہل دنیا کے پاس حیات و کائنات سے متعلق جتنی معلومات ہیں اُن کا ایک ذریعہ تو اللہ اور اُس کے آخری نبی ﷺ کے اقوال ہیں۔ اور دوسرا ذریعہ انسانوں کا قیاس و گمان اور آدھی ادھوری کو پڑھنا جاری رکھیں

علامہ عبد اللہ یوسف علی


الواقعۃ شمارہ : 64-65، رمضان المبارک و شوال المکرم 1438ھ

از قلم : اے، ایف، ایم خالد حسین

بنگلہ سے انگریزی ترجمہ : محمد عالمگیر

انگریزی سے اردو ترجمہ : ابو عمار سلیم

علامہ عبد اللہ یوسف علی موجودہ دور کے مسلم ممالک کے علماء میں قرآن مجید فرقان حمید کے عالمانہ انگریزی ترجمہ اور اس کی دانشمندانہ تفسیر کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ عالم اسلام کے لاکھوں مسلمانوں نے ان کی انگریزی زبان پر غیر معمولی مہارت، مرقع و مسجع جملوں کی بناوٹ، سائنسی اور عقلی معیار پر پورا اترنے والے تجزیے، کو پڑھنا جاری رکھیں