کتنی بدقسمت ہے یہ قوم جس کے پاس عقیدے تو بہت ہیں مگر دل یقین سے خالی ہے.
جس نے کتاب و سنت کی واضح تصریحات کے بالمقابل اپنے پیشوایان کے اقوال و آراء کو اصل دین سمجھ لیا ہے ۔
رحمتِ الٰہی نے کافوری شمعیں عطا کی تھیں ، مگر یہ بجھتے دیے کی دم توڑتی روشنی میں ہدایت کے متلاشی ہیں۔
جب تک یہ امت دین کی اصل کی طرف متوجہ نہیں ہوگی تب تک نہ اسے ہدایت و رہبری مل سکتی ہے اور نہ ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ۔
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
اداریہ: مسلمانوں کا انتشار خیال –اور—اتحاد امت کاچیلنج
الواقعۃ شمارہ 1، جمادی الثانی 1433ھ، اپریل اور مئی 2012ء