بیت المقدس کی تعمیر، یثرب کی خرابی


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 10 ربیع الاول 1433ھ/  جنوری، فروری 2013
نور حدیث، بسلسلۂ نادر احادیث فتن
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

بیت المقدس کی تعمیر، یثرب کی خرابی PDF Download

حدیث: عن معاذ بنِ جبل قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم  "عمران بیتِ المقدِسِ خراب یثرِب و خراب یثرِب خروج الملحمةِ و خروج الملحمةِ فتح قسطنطِینِیة و فتح القسطنطِینِیةِ خروج الدجالِ ۔”
ترجمہ: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے فرمایا: "بیت المقدس کی تعمیر، یثرب کی خرابی ہوگی۔ یثرب کی خرابی جنگِ عظیم کا آغاز ثابت ہوگی۔ جنگِ عظیم کا آغاز فتح قسطنطنیہ کا باعث بنے گا اور فتح قسطنطنیہ دجال کے خروج کا سبب ہوگا۔” کو پڑھنا جاری رکھیں

نزول عیسیٰ علیہ السلام


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 10 ربیع الاول 1433ھ/  جنوری، فروری 2013
از قلم: محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

قسط 2 کے لئے کلک کریں

4 nuzool e Essa Ep 1+2 Final PDF

"تحقیق و تدقیق” کے اس عہدِ زریں میں جن مسائل کی طرف اَز سَر نو”زحمت تحقیق” گوارا کی گئی ہے، ان میں سیدنا عیسیٰ علیہ الصلوةٰ والسلام کے نزول کا معاملہ بھی ہے۔ اہل سنت والجماعت میں یہ مسئلہ تقریباًاجماعی رہا ہے، گو ارباب علم کی ایک مختصر سی جماعت اس کی منکر بھی رہی ہے۔
زیرِ نظر تحریر میں اس موضوع سے متعلق صحائف دینی و مذہبی کی روشنی میںغیر جانبدارانہ روش اختیار کرتے ہوئے مختصراً معروضات پیش خدمت ہیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کی محبت کے تقاضے اور ہمارا رویہ


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 10 ربیع الاول 1433ھ/  جنوری، فروری 2013
از قلم: ابو عمار محمد سلیم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کی محبت کے تقاضے اور ہمارا رویہ۔ PDF Download

الحمد للہ کہ ہم اور آپ مسلمان ہیں۔ اللہ کو ایک مانتے ہیں اور اس کے آخری رسول فخر موجودات سید المرسلین خاتم النبین حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم فداہ امی و ابی کے امتی ہیں۔ میں اس وقت جن لوگوں سے مخاطب ہوں یہ تمام حضرات وہ ہیں جو پیدائشی مسلمان ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کی مہربانی اور عنایات کے تحت ہم نے ایک مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولی اور بغیر کسی تردد اور تحقیق و جستجو کے مسلمان اور مومن بن گئے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

مستشرقین اور تحقیقات اسلامی قسط 1


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 10 ربیع الاول 1433ھ/  جنوری، فروری 2013

از قلم: مولانا عبد القدوس ہاشمی

3 مستشرقین اور تحقیقات اسلامی PDF Download

نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم

یہ عالم حوادث و واقعات سے پُرہے۔ ہر صبح کچھ نہ کچھ حوادث اپنے ساتھ لا تی ہے اور ہر روز کو ئی نہ کوئی واقعہ ہو تا ہی رہتا ہے۔ ان ہی حوادث و و اقعات کی ترتیب، ان کے اسباب و علل کی تلاش اور ان کے اثرات و نتائج کی نشاندہی کو تاریخ کے نام سے تعبیر کیا جا تا ہے۔ علم تاریخ نام ہے فطرت کے قوانین تکوین یعنی سنة اللہ فی الارض کی شناخت اور اس کے بیان کا۔ ایک مورخ یہ بیان کرتا ہے کہ کونسا واقعہ پیش آیا۔ کب اور کہاں پیش آیا۔ اس کے اسباب کیا تھے اور اس کے اثرات و نتائج کیا پیدا ہوئے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

المغراف فی تفسیر سورۂ ق قسط 8


جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ 10 ربیع الاول 1433ھ/  جنوری، فروری 2013

 از قلم: مولانا شاہ عین الحق پھلواروی رحمہ اللہ

تسہیل و حواشی :محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

المغراف فی تفسیر سورۂ ق قسط 8 PDF Download

خرمے کے درخت کا ذکر کرکے دوبارہ علیحدہ سے اس کے پھل کے ذکر کرنے کی یہ وجہ ہے کہ خرمے کا درخت از سرتاپا آدمیوں کے حاجات میں کار آمد ہے تو یہ مستقل احسان ہوا اور اس کا پھل مستقل احسان اور دونوں قدرت خدا کا نشان ۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

مسلمانوں کے لیے واحد نسخۂ کامرانی- نبوی منہج


درسِ آ گہی

از قلم: محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

مسلمانوں کے لیے واحد نسخۂ کامرانی- نبوی منہج PDF Download

 آج مسلمان فرقہ پرستی ، مسلکی عصبیت اور فقہی تصلّب و جمود کے قعرِ مذلّت میں جا گرے ہیں۔ آفرید کارِ عالمِ انسانیت نے انسانیت کے لیے نسخہ سلامتی صرف اسلام میں مضمر کر رکھا ہے مگر یہ کچھ کم حیرت انگیز نہیں کہ آج جبکہ من حیث المجموعی تمام اقوام و ملل شدید ترین بحران کا شکار ہیں ، مسلمان اس بحرانی کنوئیں کے سب سے نچلے مقام پر ہیں ۔ جن کے پاس نسخہ شفا کی دولت ہے وہی پنجۂ مرض کے سب سے زیادہ گھائل ہیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

خروج دجال کا مقام


نور حدیث    بسلسلۂ نادر احادیث فتن

جریدہ "الواقۃ” کراچی، شمارہ8 ، 9  محرم، صفر 1433ھ/  نومبر ، دسمبر 2012

خروج دجال کا مقام از محمد تنزیل الصدیقی الحسینی PDF DOWNLOAD

 محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

 حدیث : عن ابی بکر الصدیق قال : حدثنا رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قال : ” الدجال یخرج من ارض بالمشرق یقال لہا خراسان یتبعہ اقوام کأنّ وجہوہم المجان المطرقة ۔”

ترجمہ : سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں کہ ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان فرمایا کہ : ” دجال ارضِ مشرق سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے ۔قومیں اس کی پیروی کریں گی جن کے چہرے تہہ بہ تہہ ڈھالوں کی طرح ہونگے ۔” کو پڑھنا جاری رکھیں